ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل پرورگا میں تیسرے ترمیم شدہ منصوبے کے تحت فورلین منتقلی کا تعمیری کام انجام دینے کا مطالبہ:اے سی کو میمورنڈم

بھٹکل پرورگا میں تیسرے ترمیم شدہ منصوبے کے تحت فورلین منتقلی کا تعمیری کام انجام دینے کا مطالبہ:اے سی کو میمورنڈم

Sat, 01 Apr 2017 17:58:44    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اپریل(ایس اؤنیوز)رہائشی علاقوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے تشکیل دئیے گئے ترمیمی (آر-3) منصوبے کے تحت تعلقہ کے پرورگا میں قومی شارہراہ کے فورلین منتقلی کا کام انجام دینے کا مطالبہ لے کر تنظیم کے ذمہ داران کی قیادت میں علاقہ کے (سروے نمبر 68اے2)کے مکینوں نے سنیچر کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا۔اور تیسرے ترمیم شدہ منصوبے کے تحت فورلین کاکام انجام دینے کا مطالبہ کیا۔

وقوع کا دورہ کرتے ہوئے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد متبادل انتظاما ت کے لئے منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

میمورنڈم میں بیان کیا گیا ہے کہ غریب یومیہ ملازم ، مزدوروں کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد متبادل انتظاما ت کے لئے منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ جس میں دوسرے ترمیم کردہ منصوبہ کے تحت صرف 3گھروں اور 4دکانوں کو نکالنا شامل ہے، مگر اس کے بعد تشکیل کردہ تیسرے ترمیم شدہ منصوبے کے تحت صرف ایک دو گھر مالکان کو ہی نقصان پہنچ رہاہے، متعلقہ گھر مالکان انسانیت کی خاطر اور بقیہ مکینوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اپنے گھر وں کو گنوا بیٹھنے کے لئے تیار ہیں، اور آپ کے روبرو حاضر ہوکر منظوری خط دینے والے ہیں ، مگر ان حالات میں پچھلے کسی زمانےمیں تشکیل کردہ منصوبے کے تحت کام شروع کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی غریب خاندانوں کی زندگی سڑک پر آجائے گی۔ میمورنڈم میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی شاہراہ اتھارٹی کی طرف سے جو معاوضہ دیا جارہاہے اس سے بھٹکل میں کوئی گھر تو دور کی بات معمولی زمین بھی خریدی نہیں جاسکتی، جس سے حالات ابتر ہونے کے امکانات ہیں۔ میمورنڈم میںافسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ  فوری طورپر جائے وقوع کا معائنہ کریں اور تیسرے ترمیم شدہ منصوبے کے تحت فورلین کاکام انجام دیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے میمورنڈم حاصل کیا۔ بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، یلووڑی کوؤور گرام پنچایت نائب صدر عبدالرزاق، ممبر سریش نائک، رئیسہ شیخ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی ، عارف جبالی، محمد رفیق، انور، تاج الدین، ابوبکر وغیرہ موجود تھے۔

تنظیم وفد کی اے سی سے ملاقات :قومی شاہراہ کی تعمیر سے پوروگار کے جن لوگوں کے مکانات منہدم کئے جارہے ہیں، اُن مکینوں کی درخواست پرمجلس اصلاح وتنظیم کا ایک وفد بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ سے ملاقات کیا اور پرورگا کے مسئلہ پر گفتگو کی۔ اے سی نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہرممکنکوشش کریں گے کہ مکینوں کے مسائل کو حل کریں۔ وفد میں تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نائب صدر کے ایم اشفاق وغیرہ موجود تھے۔ 

1-bkl-02-NH-Problm_(1)1.jpg


Share: